10 جولائی 2012 - 19:30

کابل … افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپوں ميں 15 پوليس اہلکار زخمي جبکہ ايک لاپتہ ہو گيا.

ابنا: افغان ميڈيا کے مطابق کابل پوليس کے نائب سربراہ بريگيڈيئر جنرل محمد داؤد اميني نے صحافيوں کو بتايا کہ پوليس، اٹارني آفس اور بلديہ کے اہلکاروں کي مشترکہ ٹيم نے شہر کے نواحي علاقہ رش کور ميں سرکاري زمين پر غير قانوني طور پر بنائے گئے 250 گھروں کو مسمار کرنے کي کوشش کي تو رہائشيوں نے مزاحمت کي.

اس موقع پر فريقين ميں جھڑپوں ميں 15 پوليس اہلکار زخمي جبکہ ايک لاپتہ ہو گيا ہے. انہوں نے کہا کہ ايک زخمي کي حالت تشويشناک ہے.  .......

/169